سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور کی برفباری سے لطف اندوز ہوتی تصویر وائرل

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی سوئزرلینڈ میں برف سے لطف اندوز ہوتی تصویر وائرل ہوگئی۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان پیدائش کے پہلے سے ہی خبروں میں ہے اور اس کی گاہے بگاہے آنے والی تصاویر کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں تیمور کی پہلی سالگرہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئی تھیں جس کے فوری بعد ہی ننھے نواب والدین کے ہمراہ نئے سال کا جشن منانے کے لیے یورپی ملک سوئزر لینڈ روانہ ہوئے۔

سوئزرلینڈ میں تیمور بھی والدین کے ساتھ چھٹیاں منا رہا ہے اور یورپ کی برف باری سے خوب لطف اندوز ہورہا ہے۔

سیف اور کرینہ کے ساتھ برفباری میں لطف اندوز ہوتی تیمور کی تصاویر سوشل میڈ یا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا تیمور شدید برفباری میں بچوں کی برفیلی گاڑی میں بیٹھا انجوائے کررہا ہے۔