حکومت کا اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیر داخلہ کریں گے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں اسلحہ لائسنس سے متعلق پالیسی صوبوں کو بنانا ہوگی، وزارت قانون سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن واپس لے گی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے ممنوعہ بور اسلحہ لائسنز ختم کیے تھے، اسلحہ لائسنس پالیسی کیلیے صوبوں کوفیصلہ کرناہے۔