چینی قونصیلٹ پر حملہ کرنے والا دہشت گرد ہلاک

کابل (92 نیوز) ایک اور ملک دشمن مارا گیا ۔ دہشتگرد اسلم عرف اچھو کی افغانستان میں ہلاکت ہو گئی۔
,
ذرائع کے مطابق اسلم اچھو قندھار میں حملے میں شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں ہلاک ہوا۔


,
اسلم عرف اچھو کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے سمیت دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔ اسلم اچھو بلوچستان میں آپریشن کے دوران زخمی ہوکر افغانستان اور پھر بھارت چلا گیا تھا۔
,
اسلم عرف اچھو افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔