
سانحہ آرمی پبلک سکول زخم آج بھی تازہ
6 Years agoپشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کے اداس چہروں اور ویران آنکھوں میں موت کے وہ مناظر آج بھی موجود ہیں جو ان کے بچوں نے سکول میں حملے کے وقت دیکھے تھے۔
عدالت کے باہر موجود والدین ان چہروں کو منظر عام پر لانے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں جنھوں نے ان کے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا تھا، اس حملے کا منصوبہ بنایا اور یا جن افراد کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تھا۔