امریکا برطانیہ اور فرانس نے مل کر فضائی حملہ کردیا

امریکا نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر شام میں فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

امریکی حکام کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ یہ حملہ شامی صدر بشارالاسد کی جانب سے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جواب میں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ان حملوں کا اعلان گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا تھا۔


انہوں نے کہا تھا کہ ’ میں امریکا کی مسلح افواج کو حکم دیتا ہوں کہ وہ شامی آمر بشارالاسد کی کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں‘۔

اس حکم کے بعد رات گئے شام کے دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائیں دی گئی اور امریکا کی جانب سے بحری جہازوں سے بڑے طیارے اور بحیرہ روم سے کروز میزائیل داغے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’ امریکا بشارالاسد پر تب تک معاشی، سفارتی اور فوجی دباؤ ڈالے گا جب تک وہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بند نہیں کردیتا‘۔

اس حوالے سے پینٹاگون حکام کا کہنا تھا کہ اس حملے میں کیمیائی ہتھیار بنانے والے اہم پروگرام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم شامی ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ شامی ای