ٹیسلا اینڈ اسپیس کمپنی کا مریخ پر انسانوں کے شہر کو آباد کرنے کے لیے خصوصی راکٹ تیار

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اینڈ اسپیس کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین خلائی راکٹ ’فیلکن ہیوی‘ کو تحقیقات کے لیے خلا پر بھیج دیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خلائی راکٹ میں زمین سے کسی دوسرے سیارے کی جانب سے کار بھی بھیجی گئی ہے۔

اس راکٹ میں ٹیسلا اینڈ اسپیس کمپنی کے سربراہ ایلون مسک کی سرخ رنگ کی کار ’ریڈ سٹر‘ کو بھی خلا میں بھیجا گیا ہے۔

کمپنی کے سربراہ نے خلائی راکٹ کے خلا میں پہنچنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’فیلکن ہیوی‘ کے کامیاب تجربے کے امکانات نصف ہیں، جب کہ اس کی ناکامی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ ٹیسلا اینڈ اسپیس نجی ٹیکنالوجی کمپنی ہے، جو 2024 تک مریخ پر انسانوں کو لے جانے کا اعلان کر چکی ہے، یہی کمپنی مریخ پر انسانوں کا شہر آباد کرنے کا بھی اعلان کر چکی ہے۔


ٹیسلا اینڈ اسپیس کمپنی مریخ پر انسانوں کے شہر کو آباد کرنے کے لیے خصوصی راکٹ تیار کرنے میں مصروف ہے، فیلکن ہیوی بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے، جو زمین سے مریخ کی جانب سے نہ صرف انسان بلکہ ضرورت کی دیگر بھاری چیزیں بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



اس راکٹ کا ابتدائی تجربہ دس