چائے یا کافی میں یہ مصالحہ ملانا توند سے نجات دلائے

بیشتر افراد کا دن چائے یا کافی کے بغیر شروع نہیں ہوتا اور یہ گرم مشروبات متعدد طبی فوائد کے بھی حامل ہوتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان مشروبات کے ذریعے آپ توند سے نجات یا اضافی چربی کو بھی پگھلا سکتے ہیں؟

یہ دعویٰ مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آیا۔


تحقیق میں کہا گیا کہ اگر آپ بغیر دودھ کی کافی یا چائے استعمال کریں تو وہ زیادہ فائدہ مند ہے، مگر ان مشروبات کا تلخ ذائقہ پسند نہیں تو ہر کچن میں موجود اس چیز کی ایک چٹکی اس کو شامل کرکے میٹابولزم کو بہتر اور اضافی چربی کو گھلا سکتے ہیں۔

بس ایک چٹکی دار چینی کو گرم مشروب کا حصہ بنا کر آپ اپنے جسم کو اضافی چربی تیز رفتار سے پگھلانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے انسانی چربی کے خلیات کے نمونوں کو دار چینی میں پائے جانے والے جز cinnamaldehyde پر آزمایا تو وہ خلیات میٹابولزم کو بہتر بنانے والے جینز اور انزائمے تیار کرنے لگے۔

اس کے نتیجے میں اضافی چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد ملی۔


محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ اس طریقہ کار سے کتنا وزن کم کیا جاسکتا ہے مگر اس