پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد خطرے میں

لاہور: فنڈز کی کمی کے سبب رواں سال پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کھٹائی میں پڑ سکتا ہے کیونکہ چھ میں سے پانچ فرنچائزوں نے اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

پی سی بی نے واجبات کی ادائیگی کیلئے 15نومبر 2017 تک کی مہلت دی تھی لیکن اس مہلت کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک فرنچائزوں نے بورڈ کو رقم کی ادائیگی نہیں کی۔

باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پی سی بی کو 22فروری سے 25 مارچ تک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں ایونٹ کے انعقاد کیلئے درکار پانچ سے چھ ملین ڈالرز کے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر پی سی بی کے دفتر میں جمعے کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا تھا جہاں تیزی سے گزرتے ہوئے وقت کے پیش نظر بحران اور مالی خسارے سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ اس معاملے پر حتمی فیصلے کیلئے فوری طور پر بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کیا جائے اور فرنچائز مالکان کے غیرذمے دارانہ رویے کے سبب خطرات سے دوچار پاکستان کے سبب کامیاب برانڈ کو بچانے کیلئے تجاویز طلب کی