پاکستان تیسرے ون ڈے میں 74 رنز پر ڈھیر، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 74 رنز پر ٹھکانے لگا کر 183 سے کامیابی حاصل کر کے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 15 کے اسکور پر کولن منرو فہیم اشرف کی وکٹ بن گئے۔

تاہم اس کے بعد مارٹن گپٹل اور ولیمسن نے دوسری وکٹ کیلئے 69 رنز جوڑ کر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کی لیکن ایک غیرضروری رن لینے کی کوشش میں گپٹل کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔

کین ولیمسن نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور تجربہ کار روس ٹیلر کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کیلئے 74 رنز جوڑ کر اسکور کو 158 تک پہنچا دیا، وہ 73 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔


ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کمان ٹیلر نے سنبھالی اور نئے بلے باز ٹام لیتھم کے ساتھ مل کر اسکور کو 209 تک پہنچا دیا لیکن شاداب خان نے 52 رنز بنانے والے ٹیلر کے ساتھ ساتھ نئے بلے باز ہنری نکولس کو بھی یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر آؤٹ کر کے ٹیم کو دو اہم کامیابی