شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے میچ میں بابر کی 26 گیندوں پر سنچری

فیصل آباد: شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹی10 کرکٹ میچ میں بابر اعظم کی 26 گیندوں پر سنچری کی بدولت ساف وائٹ نے ساف ریڈ کو دو وکٹوں سے شکست دے کر اپنے نام کر لیا۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اقبال اسٹیڈیم میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ساف وائٹ نے ٹاس جیت کی مصباح الحق کی ٹیم ساف ریڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

ساف ریڈ نے شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 210 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی جس میں بابراعظم کی چھ گیندوں پر لگاتار چھکے بھی شامل تھے۔

جواب میں بابر اعظم کی 26 گیندوں پر 11 چھکوں سے مزین سنچری کی بدولت ساف وائٹ نے آخر اوور میں کامیابی حاصل کر لی۔

میچ میں نامور قومی کھلاڑیوں، شخصیات اور فنکاروں نے شرکت کی جن میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، بابر اعظم، محمد عامر، فخر زمان، فہد مصطفی، ڈی سی سلیمان غنی نمایاں تھے۔

میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور میچ دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

میچ سے حاصل شدہ آمدنی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن صحت اور تعلیم کی سہ