'جونی ڈیپ کو کاسٹ کیے جانے پر دلی خوشی ہے'

ہیری پوٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے کہا ہے کہ وہ فنٹاسٹک بیسٹ فلم میں جونی ڈیپ کو کاسٹ کیے جانے پر 'دلی خوشی' محسوس کررہی ہیں۔

انہوں نے یہ بات اس وقت کی جب پرستاروں کی جانب سے ہولی وڈ اداکار پر بیوی پر تشدد کے الزامات کے باعث بدلنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ہیری پوٹر اسپن آف فلم میں گیلرٹ گرینڈیلوالڈ کا کردار ادا کرنے والے جونی ڈیپ پر کچھ عرصے پہلے یہ الزامات عائد کی گئے تھے کہ انہوں نے اپنی سابقہ بیوی امبر ہیراڈ کو طلاق کی کارروائی کے دوران جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔


تاہم امبر ہیراڈ نے یہ الزامات گزشتہ سال اس وقت واپس لے لیے تھے جب جوڑے کے درمیان عدالت کے باہر تصفیہ طے پاگیا۔

مشتعل پرستاروں نے وارنر برادرز کی فلم فنٹاسٹک بیسٹ : دی کرائمز آف گرینڈیلوالڈ کو مرکزی کردار پر کاسٹ کیے جانے پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ فلم اگلے سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

اب اس معاملے پر جے کے رولنگ نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ' ہیری پوٹر کے پرستاروں نے جائز طور پر جونی ڈیپ کو منتخب کیے جانے پر سوالات اٹھائے اور خدشات کا اظہار کیا'۔

انہوں نے کہا کہ