اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے (شہید ) کانسٹیبل وسیم زیاد کے قتل میں ملوث انتہائی خطرناک 6 رکنی ڈکیت


اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے (شہید ) کانسٹیبل وسیم زیاد کے قتل میں ملوث انتہائی خطرناک 6 رکنی ڈکیت گروہ کو گینگ لیڈر سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس سمیت شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کے علاوہ پولیس مقابلوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ تھانہ پیرو دھائی کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران پولیس کے آنے پر فائرنگ کرکے کانسٹیبل کو شہید کرنے کے علاوہ صادق آباد کے علاقہ میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کے دوران مالک کو مزاحمت پر قتل کیا ہے ۔ اس گروہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں چائینز باشندوں اور دیگرشہریوں کے گھروں میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کیں ہیں۔ اس گروہ میں 4افغانی باشندے بھی شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سےچھینے گئے20عدد موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، 4عدد موٹر سائیکل، پرائز بانڈ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن05ضرب پسٹل اور36ضرب روند برآمد کر لیا ۔ ایس ایس پی اسلام آباد وقار الدین سیدنے ریسکو15 پر پریس کانفرنس کی. اس موقع ایس پی انڈسٹریل ایریا میڈم سمیرا اعظم،ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کے علاوہ شہید کنسٹیبل کی فیملی،پولیس افسران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے۔