وزیر اعلی سردار بزدار کا اچانک کہوٹہ پولیس سٹیشن اور کہوٹہ ہسپتال کا دورہ۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہوٹہ ٹی ایچ کیو کا دورہ ..

شکایات کے انبار !
1967 سے بنا واحد سرکاری ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں صرف 5 بیڈ اور ٹوٹل پوری تحصیل کے لے 100 بیڈ کا ہسپتال ۔ ۔
نہ ہی بلڈ بینک نہ دل کے امراض کا ڈاکٹر دستیاب ۔
وزیر اعلی سردار بزدار کا اچانک کہوٹہ پولیس سٹیشن اور کہوٹہ ہسپتال کا دورہ۔
رپورٹ ۔راجہ زاہد تاج کہوٹہ ٹائمز نیٹ ورک
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہوٹہ تھانے کا اچانک دورہ ۔
وزیراعلیٰ ملتان سے راولپنڈی پہنچنے کے فوراً بعد بغیر ا طلاع کہوٹہ تھانے پہنچے ۔
وزیراعلیٰ نے تھانے میں روزنامچہ چیک کیا ۔
حوالات میں بند ملزمان سے مسائل پوچھے۔
تھانے میں نفری کی کمی کو جلد پورا کیاجائے گا۔عثمان بزدار
حوالات میں بند ملزمان سے کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کروں گا۔عثمان بزدار