مقبوضہ وادی،بھارتی فورسزکی شوپیاں میں پیلٹ فائرنگ، 14طلبا زخمی



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے شوپیاں میں طلبا پر پیلٹ فائرنگ اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے کم از کم چودہ طلبا زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نجی ٹیوشن سینٹروں کے طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شوپیاں میں ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ کے نزدیک جمع ہو کر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ وہ کٹھوعہ میں آبروریزی اور قتل کا نشانہ بننے والی آٹھ سالہ آصفہ کے اہلخانہ کو فوری طور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔