boosting on facebook for likes ........Haram or Hilal

وہ فیس بک صارفین جو اپنےفیس بک لائیکس کسی بھی مقصد چاہے بزنس کے لیے ہو یا دوستوں پر بازی لے جانے کے چکر میں خریدتے ہیں یا اپنی کسی بھی پوسٹ کوبوسٹ کرواتے ہیں اس کے متعلق مصری عالم دین کا اب تک کا بڑا فتویٰ سامنے آگیاہے ۔ اب تقریباََ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائیکس اور شیئر ملیں مگر مصر کے ایک عالم دین نے جعلیلائیکس خریدنے اور پوسٹ بوسٹ کرنے کو حرام قرار دیدیا ہے۔مصر کے مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی لائیکس خریدنا اور پوسٹ بوسٹ کرنا بے ایمانی کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنا اسلام میں حرام ہے۔ فیس بک پر پوسٹ بوسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ فیس بک پیسوں کے عوض زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی پوسٹ پہنچاتے ہیں اورلائیکس، کمنٹس اور شیئرز حاصل کرتے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا استعمال تقریباً ہر برانڈ ہی کرتا ہے کیونکہ یہ ایک بہترین ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات یا پراڈکٹ پہنچانے کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے۔بہرحال مصری مفتی کے مطابق ایسا کرنا بے ایمانی اور دھوکہ دہی ہے اور جعلی لائکس خریدنا یا پوسٹ بوسٹ کرنے سے حقیقی حالات ک