نیب کی ڈوریاں ہلانے والا ابھی کوئی پیدا نہیں ہوا، جاوید اقبال



قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا جو نیب کی ڈوریاں ہلا سکے، اگر ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر واپس چلا جائوں گا اور ڈوریاں رہ جائیں گی۔ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ پی اے سی نے نیب کے کام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، کرپشن کے حجم کی بات تب کی جاتی ہے جب یہ کم ہو لیکن اب بات حجم سے آگے نکل گئی ہے، کچھ لوگوں کے خلاف انکوائری شروع ہو چکی مزید بھی ہوں گی، نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کر رہا، اگر کسی کے خلاف امتیازی یا انتقامی کارروائی ثابت ہو جائے تو ذمہ داری لوں گا اور عہدہ چھوڑ دوں گا۔ الیکشن ہونے یانہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی قابل گرفت ہے۔ نواز شریف کے خلاف معاملہ احتساب عدالت میں ہے، اس لیے ان کے جانے پر رائے نہیں دے سکتا، انسانی ہمدردی بھی کوئی چیز ہے اور نواز شریف کو روکنا میرا کام نہیں، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے خدشے کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا