وزیراعظم عمران خان نے انتہائی خوبصورت نعت کی ویڈیو پوسٹ کر دی غیر ملکی بچوں کی جانب سے پڑھی گئی نعت سن کر وزیراعظم ''ماشااللہ'' کہہ اٹھے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-08 دسمبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان نے انتہائی خوبصورت نعت سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔وزیراعظم بھی ماشااللہ کہہ اٹھے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا رحجان مذہب کی جانب کافی حد تک بڑھ چکا ہے ، وہ گزشتہ ایک عرصے سے مذہب کی جانب مائل نظر آتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ وزیراعظم بننے سے پہلے کی گئی تقاریر کو بھی سورہ فاتحہ کی آیت سے کیا کرتےتھے۔
تاہم جب سے خاتون اول بشریٰ بی بی انکی زندگی میں آئیں ہیں تب سے ان زندگی میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے والوں کو محسوس ہوتی ہے۔عمران خان الیکشن سے کچھ عرصہ قبل جب عمرہ کے لیے تشریف لے گئے تب بھی انکی جانب سے ننگے پاوں مدینہ شریف کی سرزمین پر اترنا پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

اسی طرح جب عمران خان وزیراعظم بن کر مدینہ گئے تب بھی انکی جانب سے اس روایت کو زندہ رکھا گیا۔

روضہ رسول ﷺ پر انکی جانب سے روتے ہوئے دعا مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔یہ تمام اقدام اس بات کی نشانی ہے کہ وزیراعظم رسالتمآب ﷺ سے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں اور آج بھی انہوں نے اسی انداز میں اپنی عیقدت کا اظہار کیا۔