”حکومت کے پاس اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت اور ۔۔۔“ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسے ریمارکس دیدیئے کہ سن کر وزیراعظم عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بنی گالہ میں بغیرمنصوبہ بندی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اہلیت ہے،صلاحیت اورنہ ہی منصوبہ بندی،آپ نے علاقے میں سڑکیں اورسیوریج نظام بناناہے۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اورسیوریج نظام کیلئے آپ کوزمین چاہئے،ممکن ہے زیرزمین بجلی کی لائنزبچھاناپڑیں،اس کیلئے بھی زمین چاہئے،نیاپاکستان بن رہاہے،ممکن ہے آپ زیرزمین ٹرین بھی چلاناچاہیں،بہتریہی ہے پرانی تعمیرات کوریگولرائز کردیں،سی ڈی اے نے ابھی تک کوئی پلان جمع نہیں کرایا۔