آئی ایم ایف پاکستان کو قرض نہ دے، بھارت

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف سازشیں تیز کردی ہیں، انڈیا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خبردار کیا ہے کہ وہ معاشی پریشانی کے شکار پاکستان کو بیل آئوٹ پیکیج نہ دے، نئی دہلی نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ رقم دہشتگرد گروہوں کی فنڈنگ کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت کشیدگی عروج پر ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وانشگٹن میں ایک ملاقات کے دوران بھارتی حکام نے آئی ایم ایف کو متنبہ کیا کہ وہ ایک ایسے ملک کو قرضہ نہ دے جو پہلے سے ہی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کئے جانے کا بھی امکان ہے، ہم اسلام آباد کو دیگر ممالک سے قرضہ حاصل کرنے میں رکاوٹ بنیں گے