فلم ’گلاس‘ کا باکس آفس پر راج

معروف ہالی ووڈ اسٹار بروس وِلِس کی سپرہیرو فلم ’گلاس‘ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھاگئی ،فلم نے تین روز میں ساڑھے 5ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے الجھے ہوئے شخص پر مبنی ہے جس کے 24مختلف روپ ہوتے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں جیمز میک اوے،بروس ویلس،سیمیول جیکسن،اینیا ٹیلر،اسپینسر ٹریٹ اور چارلین ووڈرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
جیسن بلم اور ایم نائٹ شیامالن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 18جنوری 2019 کو ریلیز کی گئی تھی۔