
قومی خبریں پاک فوج کے سربراہ سے سینٹ کام چیف کی ملاقات
6 Years agoچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ، جنرل جوزف ووٹیل نے ایک وفدکےہمراہ اتوار کو جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، افغان امن و مفاہمتی عمل اور جیواسٹریٹیجک ماحول پرتبادلہ خیال کیا گیا۔