عرس شاہ رکن عا لم ؒ، درباروں سمیت مختلف علاقوں میں صفا ئی آ پر یشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی ہد ایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتا ن نے حضر ت شا ہ رکن عا لم ؒکے عر س کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقو ں اور دربا روں سمیت قلعہ کہنہ قاسم باغ پر گر ینڈ صفا ئی آ پر یشن کیا ، دربا رو ں اور قلعہ کہنہ قاسم با غ کے اطر اف کو پانی سے دھو کر کوڑ ے کے ڈ ھیر اٹھا ئے گئے،صفائی آ پر یشن کی نگرانی منیجر آ پریشن دائود مکی نے کی جبکہ ڈ پٹی منیجر آ پریشن محمد عثما ن خو رشید اور رائو انوارالحق بھی ان کی ہمرا ہ تھے ، دربار سے ملحق حج کمپلیکس اور زائر ین کی رہا ئش گا ہو ں پر بھی صفا ئی آ پر یشن کیا گیا ، منیجر آپر یشن دائود مکی نے سینٹر ی ورکرز پر مشتمل2 شفٹوں میں خصوصی سکو اڈ تشکیل دیتے ہو ئے ڈ یو ٹی روسٹر بھی جا ری کر دیا ہے ،انہو ں نے کہا کہ منیجنگ ڈا ئریکٹر کی ہد ایت پر عر س مبارک کے تینو ں روزصفا ئی کے مثا لی انتظا ما ت کئے جا ئیں گے ، ہفتے میں2روز شہر کے چوراہوں اور مذ ہبی مقا ما ت پر خصوصی صفا ئی آ پر یشن کیا جائے گا ،شہر میں صفائی صورتحا ل بہتر کر نے کیلئے 68 یو نین کونسلز کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، فیلڈ سٹا ف کی حا ضر ی اور کا رکردگی چیک کر نے کیلئے ما نیٹر نگ کا سخت نظا م بھی نا فذ کر دیا گیا .