اسٹیٹ ایریا23 ایریا والی بال گراونڈ میں کھلاڑی آپس میں گھتم گھتا ، چھریاں چل گئیں، شیخ یاسر کو شدید زخمی حالت میں پی او ایف ہسپتال منتقل کردیا گیا نوجوان موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )اسٹیٹ ایریا23 ایریا والی بال گراونڈ میں کھلاڑیوں کی معمولی تلخی ،کھیل کھیل میں چھریاں چل گئیں، 19 سالہ نوجوان کو دو بھائیوں نے چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا،چھاچھی محلہ کا رہائشی 19 سالہ نوجوان شیخ یاسر شدید زخمی حالت میں پی او ایف ہسپتال منتقل ، چھریوں کی شدیدضربات پھیپڑوں اور گردوں کو متاثر کیا،نوجوان کی جان بچانے کے لئے درجن کے قریب خون کی بوتلیں دی چکی ہیں،لڑائی 23 ایریا والی بال گراونڈ میں کھلتے ہوئی ، زرائع کے مطابق 19 سالہ شیخ یاسر جو کہ چھاچھی محلہ کا رہائشی شیخ مسعود صادق سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ، شیخ ابراہیم کے قریبی عزیزہے،چھریوں کے وار کرنے والوں میں دو سگے بھائی احتشام عرف ٹوکا اور ازیفہ بتائے جارہے ہیں،