جلالپورپیروالا ویزا فراڈ کیس میں درخواست دینے پر ایف آئی اے کا سب انسپکٹر ملزم سے صلح نہ کرنے پر دھم

جلالپورپیروالا
ویزا فراڈ کیس میں درخواست دینے پر ایف آئی اے کا سب انسپکٹر ملزم سے صلح نہ کرنے پر دھمکیاں دے رہا ہے، غلام مصطفی
جلال پور پیر والہ کے نواحی قصبہ بہادرپور کے رہائشی اور سی پیک پراجیکٹ جلال پور کے ملازم غلام مصطفی کے مطابق اس نے ویزا جاری کروانے کے نام پر رقم وصول کر کے فراڈ کرنے والے عابد حسین کے خلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے ملتان کو درخواست دی تھی جو تفتیش کے لیے سب انسپکٹر ممتاز حسین کے سپرد ہوئی ، ممتاز حسین نے ملزم کے خلاف کاروائی کی بجائے اس سے ساز باز ہو کر مجھ پر ملزم سے صلح کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا میرے انکار پر اب مجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ تمہیں جیل میں ڈلوا دوں گا، غلام مصطفی نے بتایا کہ ممتاز حسین کے خلاف چند روز قبل شجاع آباد کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ اس نے ٹریول ایجنسی کی آڑ میں 11 افراد سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا، اس حوالے سے قومی اکبارات میں بھی خبریں شائع ہوئیں تھیں۔ غلام مصطفی نے ایف آئی اے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کی درخواست کی تفتیش کسی ایماندار آفیسر کو منتقل کی جائے ورنہ انصاف نہ ملنے پر وہ اپنے بچوں سمیت خود سوزی کر لے گا۔