جلال پور: موٹر سائیکل اور کیری وین میں تصادم، طالب علم جاں بحق جلال پور پیر والہ نجی کالج میں کمپوٹر

جلال پور: موٹر سائیکل اور کیری وین میں تصادم، طالب علم جاں بحق
جلال پور پیر والہ نجی کالج میں کمپوٹر سائنس سال دوم کا طالب علم سرفراز رفیق دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر علی پور سادات سے اپنے گھر واپس جلال پور پیر والہ آرہا تھا کہ راستے میں سامنے سے آنے والی تیز رفتار کیری وین کی ٹکر سے سرفراز اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل سمیت نیچے گر گئے، زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے سرفراز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلال پور بھی پہنچایا گیا لیکن سرفراز طبی امداد ملنے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملا، کیری وین کا ڈرائیور وین سمیت جائے حادثہ سے فرار ہو گیا لیکن لوگوں نے تعاقب کر کے اسے پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔