جلال پور پیروالا جلالپورمیں جماعت اسلامی اوردیگر تنظیموں کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے پروگرامز

جلال پور پیروالا
جلالپورمیں جماعت اسلامی اوردیگر تنظیموں کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے پروگرامز
جلال پور پیر والہ یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلہ میں جماعت اسلامی تحصیل جلال پور اور جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ ضلع ملتان کے صدر فرحال احمد ملک نے کی، چوک فوارہ پہنچنے پر ریلی کے شرکا سے صدر جمیعت یوتھ ملتان فرحال احمد ملک، تنظیم اساتذہ پاکستان کے رہنما خالد محمود انصاری، شاہد محمود ،ثقلین والوٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عوام کے حق خود ارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بھارت کشمیریوں کی اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز دبانے کے لیے ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کے لیے ان کے شانہ بشانہ ہے، اس موقع پر جماعت اسلامی تحصیل جلال پور کے امیر حکیم اظہار الحق، سابق امیر چوہدری عبدالحمید، ڈاکٹر اختر جام، چیف آفیسر بلدیہ،چیرمین و کونسلرز میونسپل کمیٹی، تحریک انصاف کے رہنما افتخار بخاری ایڈووکیٹ، ثقلین نواز والوٹ، ملک نیاز بھٹہ، اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ بعد ازاں تحریک آزادی جموں و کشمیر تحصیل جلال پور نے بھی یوم یک جہتی کشمیر کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا رانا نصراللہ اور دیگر مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کیا شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی