جلال پورپیروالامیں ایک اور حادثہ اُوچ شریف روڈپرٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق 4 زخمی نواحی علاقہ گج


جلال پورپیروالامیں ایک اور حادثہ
اُوچ شریف روڈپرٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق 4 زخمی
نواحی علاقہ گج موڑ کے قریب اُچ شریف روڈپر دوتیزرفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں 33سالہ حافظ ارشاد ڈیپال جاں بحق ہو گیا جبکہ4افراد زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع پر پٹرولنگ پولیس گج موڑ سمیت ریسکیو 1122اورتھانہ سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122نے زخمی اور میت کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیاہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں میں سے شدید زخمی حافظ محمد اکبر کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفرکر دیاجبکہ حادثے میں جاں بحق موضع کنہوں کے رہائشی حافظ ارشادڈیپال کی میت ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے