سول جج کے مبینہ غلط رویہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن جلال پور کی ہڑتال، جج سے معافی کا مطالبہ جوڈیشل کم


سول جج کے مبینہ غلط رویہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن جلال پور کی ہڑتال، جج سے معافی کا مطالبہ
جوڈیشل کمپلیکس جلال پور میں تعینات سول جج مدثر حیات کے بار ممبران سے مبینہ ہتک آمیز رویہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن جلال پور کے وکلا نے سوموار کو مکمل ہڑتال کی اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا،بار ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں مبینہ ناروا رویہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ سول جج بار ایسوسی ایشن کے بار روم میں وکلا سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ ایسا رویہ اختیار نہ کرنے کی یقین دھانی کروائیں، وکلا کی ہڑتال کے سبب دور دراز سے آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بار کی جانب سے وکلا کی ہڑتال کا نوٹس جاری ہونے کے بعد تمام وکلا بار روم میں اکٹھے ہو گئے اور صدر بار اسلم خان بلوچ کی صدارت میں بار کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متاثرہ وکیل اقبال خان بلوچ کی طرف سے واقعہ کی تفصیل بتانے کے بعد سابق صدور بار جام اللہ بخش برار، راؤ عبدالرحمٰن، سعید احمد ملک، ملک یوسف پنوہاں،جام غلام اصغر، اقبال جاوید کچالہ، راو عبدالجبار خاں، منور خان لنگاہ، شیخ یونس ندیم اور بار کے سینئر ممبران جام عبدالمجید، مشتاق چوہان، جام محمد سلیم، ناصر کانجی، عبدالرزاق بھپلا، عطااللہ ناصر، خالد منیر، ملک وقاص سمیت متعدد وکلا نے اپنے خطابات میں سول جج کے مبینہ رویہ کی سخت مذمت کی