جلالپورپیروالا(کرشمہ خداوندی) شادی کے نو سال بعد اچانک چھے بچوں کی پیدائش خاندان میں خوشی کی خبر بن


جلالپورپیروالا(کرشمہ خداوندی)
شادی کے نو سال بعد اچانک چھے بچوں کی پیدائش خاندان میں خوشی کی خبر بن کردوڑ گئی جلالپورپیروالا شہر کی خاتون نے اکٹھے چھے بچوں کو جنم دے دیا وزن کم ہونے کے باعث ایک بچی زندگی ہار گئی تاہم پانچ بچوں کی صحت خطرے سے باہر ہے تفصیل کے مطابق جلالپور پیروالہ شہر کی رہائشی 28 سالہ حنا جاوید کی 9سال قبل شادی ہوئی جس نے مگر اولاد کےلے 9سال ترستی رہی اللہ تعالی دینے پر آئے تو رحمت خداوندی سے 6بچوں کی ماں بنادیاحنا جاوید نے بہاولپور کے سول ہسپتال میں ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا بچوں میں چار بچیاں جبکہ دو بچے ہیں ۔۔۔ ڈاکٹرزکے مطابق خاتون کی پری میچیور ڈیلیوری کی وجہ سے ایک بچی انتہائی کم وزن ہونے کے باعث پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر گئی۔۔۔ بچی کا وزن صرف 0.2 کلو گرام تھا۔ تاہم پانچ بچے اب خطرے سے باہر ہیں جنھیں بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ خاتون کو دو روز قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ رات بچوں کی پیدائش ہوئی ہوئی رحمت خداوندی پر جاوید کے پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی