مجھے ایک ایسی خاتون (سمیرا ) کے ساتھ سفر کرنے کا موقع ملا جو "Uber" کی گاڑی چلاتی تھی۔ میرے بہت شش


مجھے ایک ایسی خاتون (سمیرا ) کے ساتھ سفر کرنے کا موقع ملا جو "Uber" کی گاڑی چلاتی تھی۔ میرے بہت شش و پنج میں تھا جب میں نے اسے کال کی بہرحال وہ مجھے لینے کے لئے پہنچی تو میں نے اس سے پوچھا ----

"میں آگے بیٹھوں یا پیچھے "

تو اس نے کہا آگے بیٹھ جائیں ۔

میں پوچھنے کے باوجود پیچھے بیٹھ گیا۔ کچھ خاموشی کے بعد اس نے بات شروع کی تو کہنے لگی کہ

آپ پہلے آدمی ہیں جنہوں نے پوچھا اور پوچھنے کے باوجود پیچھے بیٹھ گئے۔ ہمارے معاشرے میں مرد مجبور عورت کا فائدہ اٹھاتے ہیں

وہ مجھے بتانے لگی کہ اکثر لوگ جو میرے ساتھ سفر کرتے ہیں وہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھتے ہیں تو جب میں گئیر لگاتی ہوں تو وہ مجھے جان بوجھ کر کہنی سے چھونے کی کوشش کرتے ہیں حتی کہ میں جب Ride ختم کر کے گھر جاتی ہوں تو وہ مجھے راتوں کو کال کرتے ہیں تو پھر مجھے مجبوراً اکثر کسٹمرز کے نمبر بلاک کرنے پڑتے ہیں ۔

عورت کیوں سب کچھ نہیں کر سکتی ۔ وہ ڈاکٹر ، ٹیچر، انجینئر، نرس ، شاپکیپر، سیلزگرل ، ڈرائیور، آیا،لوگوں کے گھروں میں صفائی کی ملازمت کرتی ہے تو اس کے راستے میں اتنی رکاوٹیں کیوں کھڑی کر دی جاتی ہیں ۔ معاشرہ اسے عزت اور تحفظ کے ساتھ روزگار کیوں نہیں کرنے کی اجازت دیتا۔ اس کی بھی تو کوئی گھریلو مجبوری ہو سکتی ہے۔???
لوگ اپنی ٹھرک کو کنٹرول کیوں نہیں کرتے، اپنی بیویوں پر پورا کیوں نہیں کرتے، کیا انکی بہنیں، بیٹیاں نہیں ہیں؟؟

سمیرا نے اپنے Uber Driver بننے کی مجھے اپنی روداد سنائی کہ اس کے والد تقریبا اندھے ہو چکے ہیں اور اسکی والدہ ایک گھر میں کام کرتی ہیں-

Uber میں آنے سے پہلے اس نے ڈرائیونگ سیکھی لیکن اس کے پاس اپنی گاڑی خریدے کے پیسے نہیں تھے سو اس نے تنخواہ پر کسی کی گاڑی چلانا شروع کر دی۔ وہ ایک کمرے کے گھر میں رہتی ہے اور اکثر گھر کا کرایہ دینے اور بہن،بھائیوں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے اسے 14 گھنٹے بھی کام کرنا پڑتا ہے.

یہ کہانی ہمارے لئے inspiration ہے ایک لڑکی اپنی مرضی یا کسی مجبوری کی حالت میں Driver, Waitress, Bus-Conducter, Sales Girl, Teacher, Maid Nurse کا کام کرتی ہے تو ہمیں چاہیے کہ اس کی Privacy کا خیال رکھیں۔ اپنی تنقید اور ٹھرک کو کنٹرول میں رکھا
کر اس کو آرام دہ اور تحفظ والا ماحول دینا چاہیے تاکہ وہ اپنی زندگی کی مشکلات سے نبردآزما ہو سکے بجائے اس کے کہ ہم اسے ہراساں کر کے اسکی جاب کو مزید مشکل بنا دیں