جلالپورپیروالا(موضع بوہڑ کا مقدمہ) ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل میں ثبوت نہ ہونے پرعورت کو مقدمہ سے


جلالپورپیروالا(موضع بوہڑ کا مقدمہ)
ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل میں ثبوت نہ ہونے پرعورت کو مقدمہ سے بری کر دیا
ایڈیشنل سیشن جج جلالپورپیروالامرزا اورنگزیب نے قتل کا الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ میں نامزد شگفتہ بی بی کو بری کر دیا، نواحی بستی چاہ موسے والا موضع بوہڑ کے قتل ہونے والے رشید راجپوت کی بیوہ ثمینہ بی بی نے شگفتہ بی بی پر الزام لگایا تھا کہ ستمبر 2016ء میں شگفتہ نے اس کے شوہر اور اپنے دیور رشید راجپوت کو تیز دھار آلے سے ضربات لگا کر قتل کر دیا تھا، عدالت کے روبرو مستغیثہ ثمینہ بی بی کی جانب سے اقبال جاوید کچالہ ایڈووکیٹ اورمقدمہ میں نامزد ملزمہ شگفتہ کی جانب سے راو عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی