بھائیوں سے زمین کے تنازعہ پر دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی جلال پور پیر والہ کے نواحی علاقے بہاد


بھائیوں سے زمین کے تنازعہ پر دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی
جلال پور پیر والہ کے نواحی علاقے بہادر پور میں 30 سالہ نوجوان جنگ شیر کا گذشتہ روز بھائیوں سے زمین کے معاملہ پر جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد جنگ شیر مبینہ طور پر بہت دلبرداشتہ تھارات کو وہ اہل خانہ کے ساتھ سو گیا صبح اہل خانہ نے اس کی لاش گھر کے صحن میں موجود درخت پر لٹکی ہوئی دیکھی، جنگ شیر شادی شدہ تھا اور 2 بچوں کا باپ تھا، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور وقوعہ بارے ضروری معلومات جمع کیں۔اور وقوعہ کے حوالے سے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے