اوباڑہ جنوبی قبرستان اور جنازہ گاہ کی زمین پر قبضہ کے خلاف مقامی لوگ احتجاج کررہے ہیں

اوباڑہ جنوبی
قبرستان اور جنازہ گاہ کی زمین پر قبضہ کے خلاف مقامی لوگ احتجاج کررہے ہیں لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان و دیگر قبرستان جانے والا راستہ مسمار کرکے کاشت کردیا جبکہ یہ رقبہ مقامی کاشتکار اللہ ڈوایا گھلو نے جنازہ گاہ و قبرستان کےلیے وقف کیا اور انتقال بھی دے دیا اس پر مقامی زمیندار حسین بخش,رمضان,اللہ جوایا لالچ میں آگئے اور زمین پر قبضہ کرلیا اور راستہ مسمار کرکے لوگوں کو پریشان کرنے لگے اہل علاقہ نے پرزور احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا