چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

6 Years ago

عدالت کا کہنا تھا کہ اس مندر میں پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر سے ہندو برادری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے آتی ہے لیکن جب اس مندر میں مورتیاں نہیں ہوں گی تو وہ اقلیتی برادری کے بارے میں پاکستان سے کیا تاثر لے کر جائیں گے۔

منگل کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کٹاس راج کی حالت زار کے بارے میں از خود نوٹس کی سماعت کی۔

’تالاب میں پانی بھریں چاہے مشکیں بھر بھر لائیں‘

کٹاس راج کا خشک تالاب

نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے یہ از خود نوٹس چکوال میں سیمنٹ کی فیکٹریوں کی وجہ سے کٹاس راج میں موجود پانی کا تالاب خشک ہونے سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں پر کیا تھا۔

ہندو مذہب کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ رام شیوا اپنی بیوی کی وفات پر بےتحاشا روئے تھے اور ان کے بہتے ہوئے آنسوں نے تالاب کی شکل اختیار کرلی تھی۔

یہ تالاب دو کنال اور 15 مرلہ پر محیط ہے اور اس کی گہرائی 20 فٹ ہے۔ یہ تالاب اب خشک پڑا ہے جس کو بھرنے کے لیے سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت کے استفسار پ