پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈکپ میں قیادت کی بحث پر فیصلہ سنا دیا


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈکپ میں قیادت کی بحث پر فیصلہ سنا دیا ہے جس سے سرفراز احمد کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں سرفراز احمد کے کپتان ہونے یا ہونے پر پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کر کٹ بورڈکپتان کی تعیناتی سیریز ٹو سیریز کرتا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے بعد کپتان کی تعیناتی مناسب وقت پر کردی جائے گی ۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آئی سی سی کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹر پر نسل پرستانہ جملے کسے جانے کے معاملے پر بطور سزا 4 بین الاقوامی میچوں کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ میں موجود سرفراز احمد کو وطن واپس بلا لیا، جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف بقیہ ایک روزہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کپتانی کے فرائض شعیب ملک کو سونپ دیے تاہم یہ بات میڈیا اور سوشل میڈیا پر موجود ایک مخصوص تنگ نظر لابی کو ایک آنکھ نہ بھائی۔
اس مخصوص لابی کی جانب سے آئی سی سی کے فیصلے کا الزام پی سی بی، چند قومی کرکٹرز اور سابق کرکٹر پر دھر دیا گیا۔ اس مخصوصی لابی نے سرفراز احمد کی 2 سالوں کے دوران ایک روزہ میچز میں بطور کھلاڑی اور کپتان مسلسل مایوس کن کارکردگی کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے آئی سی سی کے فیصلے کو سازش قرار دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ کو ہمیشہ تنازعات کا نشانہ بنانے اور عوام کو گمرہ کرنے میں مصروف اس مخصوص لابی نے شعیب ملک کی کپتانی میں جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں حاصل ہونے والی فتح کو بھی سازش قرار دے دیا ہے۔
اس لابی کا کہنا ہے کہ چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کرکٹرز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ اس لیے کیا کیونکہ وہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹوانا چاہتے ہیں۔ تاہم غیر ملکی سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کا کہنا ہے کہ چوتھے ایک روزہ میچ میں شعیب ملک نے زبردست کپتانی کی، جبکہ اس سے قبل سرفراز احمد کی کپتانی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔