صف زرداری نے اپنے بیٹے کیلئے ملک کی سب سے مشہور نوجوان لڑکی کا رشتہ مانگ لیا مگر

آصف زرداری نے اپنے بیٹے کیلئے ملک کی سب سے مشہور نوجوان لڑکی کا رشتہ مانگ لیا مگر لڑکی کی والدہ نے ایسا جواب دیا کہ آصف زرداری ہکا بکا رہ گئے ، جانتے ہیں وہ لڑکی کون ہے ؟ جانیں ۔۔۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ، شہید بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو اپنے بھائی جوئیر ذوالفقار بھٹو کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں۔ عمران خان کے ایک ذاتی دوست اور کاروباری شخصیت نے دونوں سے براہ راست رابطہ کیا اور انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر آمادہ کیا۔

اس ضمن میں غنویٰ بھٹو سے بھی بات کی گئی لیکن انہیں تاحال کچھ تحفظات ہیں جنہیں وہ عمران خان سے براہ راست بات کر کے دور کرنا چاہتی ہیں۔ انتہائی با خبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فاطمہ بھٹو پاکستان تحریک انصاف میں اپنے بھائی جونئیر ذوالفقار بھٹو سمیت شامل ہو رہی ہیں اور اس سلسلے میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو کو عمران کان 2018ء کے الیکشن میں اپنی جماعت میں شامل کرنا چاہتے تھے، لیکن اس وقت غنویٰ بھٹو نے کچھ زیادہ سیٹوں کی فرمائش کر دی تھی جس پر بات نہیں بن سکی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کے یورپ میں مقیم ایک کاروباری دوست نے فاطمہ بھٹو سے براہ راست رابطہ کر کے تمام معاملات طے کر لیے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ فاطمہ بھٹو اپنے بھائی کے بغیر ہی پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں لیکن آخری دم تک دونوں کی اکٹھی شمولیت پر عمران خان کے دوست زور لگا رہے ہیں۔ عمران خان نے صوبہ سندھ فاطمہ بھٹو کے حوالے کرنے کی پیشکش بھی کر دی ہے اور ان کے زرداری سے جائیداد کے تنازعہ کو حل کرنے اور انہیں قبضہ دلوانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے۔

کہ جب الیکشن 2018ء میں فاطمہ بھٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا زرداری کو علم ہوا تو انہوں نے کسی دوسرت کے ذریعے غنویٰ بھٹو سے بلاول بھٹو کے لیے فاطمہ بھٹو کا رشتہ مانگ لیا تھا لیکن غنویٰ بھٹو نے صاف انکار کر دیا تھا۔ جس پر فاطمہ بھٹو کی شمولیت کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب معاملات تقریباً حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ فاطمہ بھٹو کسی بھی وقت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں جو سال 2019ء کی سب سے بڑی خبر تصور کی جائے گی۔