
گوگل نے ? راتو رات روپے کی قیمت بڑھا دی ڈالر 76 کا۔خبر پوری پڑھیں
6 Years agoڈالر 76 روپے، سعودی ریال اور اماراتی درہم 20 روپے کا
گوگل نے راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر بڑھا دی، سرچ انجن گوگل ڈالر اور یورو سمیت دیگر کئی غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگاڈالر 76 روپے، سعودی ریال اور اماراتی درہم 20 روپے کا۔ گوگل نے راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر بڑھا دی، سرچ انجن گوگل ڈالر اور یورو سمیت غیرملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے راتوں رات پاکستان روپے کی قدر میں 50 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔
گوگل کے کرنسی کنورٹر کی جانب سے پاکستانی روپے کی تازہ ترین قیمت 138 روپے سے کم کرکے 76 روپے 25 پیسے دکھائی جا رہی ہے۔ ڈالر اور یورو سمیت دیگر غیرملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھا رہا ہے۔ سرچ انجن گوگل کا کرنسی کنورٹر ممکنہ طور پر کسی تکنیکی خرابی کے باعث کرنسیوں کے ریٹس غلط بتا رہا ہے۔ امید ہے کہ گوگل انتظامیہ اس غلطی کو جلد سے جلد ٹھیک کر لے گی۔ تاہم گوگل کی اس غلطی کے باعث پاکستان کے کاروباری حلقوں میں خوب ہلچل مچی ہے۔