پاکستان میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی،

پاکستان میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی، سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں تعمیر کی جانے والی آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری ہوگی۔ تفصیلات کے پاکستان کے دوست ملک اور دنیا میں سے زیادہ تیل کی پیداوار والے سعودی عرب نے اپنا کیا وعدہ پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کا وعدہ پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورہ سعودی عرب کے دوران 15 ارب ڈالرز کی لاگت سے پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں آئل ریفائنری تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس آئل ریفائنری کی تعمیر کے پاکستان کی معیشت پر زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں جو آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی، وہ دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری ہوگی۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت ومعدنی وسائل وفاقی خالد عبد العزیز الفلیح کی زیر قیادت سعودی وفد نے ہفتہ کو گوادر کا دورہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے سعودی وفدکا استقبال کیا۔
اس موقع پر غلام سرور خان نے کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں۔ سعودی وزیر گوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آئے ہیں۔ عنقریب گوادر میں جلد آ ئل ریفائنری قائم جائے گی۔ اگلے ماہ سعودی ولی عہد کی آمد پر آ ئل ریفائنری کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔ سعودی وفد میں البو ینین ابراہیم قاسم سی ای اوآرامکو ایسوسی ایٹ بھی شامل تھے۔