پولیس سپاہی کی آواز

سندھ پولیس ? کے اک ادنیٰ سے سپاہی کے دل کا درد
..
ہماری تنخواہ 27 ہزار روپے ہے
..
میں اک شادی شدہ بندہ ہو
میرے 4 بچے ہے
میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں
..
میں غریب سے غریب علاقے میں 2 کمرے کے مکان ? میں رہتا ہوں جس کا کرایہ 10 ہزار روپے ہے
..
میرے 4 بچوں میں سے صرف 1 بڑی بیٹی اسکول جاتی ہے کیونکہ کے کم از کم 8 سو روپے اسکول کی فیس اور 3 سو ٹیوشن کی فیس ہے ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی پروگرام ہوتا ہے اسکول والوں کا جس کے لیے بھی انہیں پیسے دینے پڑتے ہیں
..
چھوٹے بچے کا دودھ اور سری لیک میں 5000 لگ جاتے ہے
..
مہینے کا راشن 6 ہزار
3 بڑے بچوں کا مہینے کا خرچہ 1500
تمام افراد کے لئے صبح کا ناشتہ 2 سو جو مہینے کا 6 ہزار بنتا ہے
دوپہر اور رات کی سبزی ? 2 سو جو کے مہینے کا 6 ہزار بنتا ہے
ہر 3 دن بعد آلو ? پیاز اور ٹماٹر ? 3 سو جو کہ ایک مہینے کا 3 ہزار بنتا ہے
..
اس کے علاوہ میرا روز ڈیوٹی پر جانا جس کے لیے بائک میں 2 سو کا پیٹرول صرف آنے جانے کے لیے ڈلوانا اگر گشت لگ جائے تو 4 سو کا پیٹرول ایک دن میں لگ جاتا ہے جو کہ مہینے کا کم از کم 8 ہزار بن جاتا ہے
12 گھنٹے کی ڈیوٹی میں 1 وقت کا کھانا اور چائے ? دن کے 150 لگ جاتے ہے جو کہ مہینے کا 4500 ہزار بن جاتے ہیں
..
اگر اس مین مین چرچے کا ٹوٹل کیا جائے تو 46 ہزار روپے بنتے ہیں
..
اس کے علاوہ ہم بیمار بھی ہوتے ہیں
ہمیں کپڑے بھی چاہیے ہوتے ہیں
ہمارے گھر میں مہمان بھی آتے ہے
ہمیں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے غم اور خوشی میں شریک بھی ہونا ہوتا ہے جس کا میں نے ذکر نہیں کیا
..
میری آمدنی 27 ہزار ہے اور خرچہ 46 ہزار ہے میری تمام بالا آفیسروں سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے
..
ہماری تنخواہ بڑھائیں جائے
میری اس گزارش کو آپ سب دوست آگے بڑھائیں
..
سندھ پولیس ? کا ادنیٰ سا سپاہی..۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔