آج وار یعنی جنگ بزریعہ سوشل میڈیا لڑی جا رہی ہے . آرمی چیف


آج آرمی چیف نے سوشل میڈیا کے متعلق کہا اس کے جواب میں ہم نے کیا کیا ؟
مجھے آج یہ سن کر بہت حیرانی ہوئی کہ آپ کو آج پتہ چل رہا ہے کہ ہم ایسی وار یعنی جنگ میں شریک ہو چکے ہیں جو بزریعہ سوشل میڈیا لڑی جا رہی ہے مجھے اس بات کا اندازہ سات آٹھ سال پہلے ہی ہو گیا تھا جب میں نے پاکستان کا اپنا سوشل میڈیا بنانا شروع کیا اور 2017 میں لانچ کر دیا لیکن میں اکیلا تھا اور اکیلا ہی لڑتا رہا ہر مہینے بہت بڑی بڑی سیلریاں اپنے ڈویلپر کو دیتا رہا اور جب بالکل کنٹرول کیا اور فیس بک جیسا چسکا نہ دے سکا تو لوگ چھوڑنے لگے پھر میں نے یوزر کو پیسے دینے شروع کر دیے اور تیس لاکھ تک یوزر جوائین ہو گئے اتنے پیسے دیے کہ ایسے بچے اور عورتیں اچھی پوسٹ لگا کر اور دوسرے سپاؤنسر کی پوسٹ شئر کر کے کمانے لگے
پھر سائیٹ پر اٹیک آنے لگے میں نے مقابلہ کیا اور ایک سال میں تقریبا دو کروڑ روپیہ اپنے یوزر کو اپنے پاس سے دیا اور ایسے فیوچر دینے شروع کیے کہ ان کا اپنے سوشل میڈیا پر دل لگ جائے اور اپنے thoughts اور ویڈیو اور فوٹو اور اچھی اچھی پوسٹ اپنے سوشل میڈیا پر ہی لگائیں اور اپنے کلچر کو اور پاکستان کے بہتر امج کے لیے کام کریں اس کیے میں نے مووی کا آپشن بھی دے دیا اور اچھی اچھی ویڈیو نیوز وغیرہ کے لیے خود کام کر کے یہ سہولت بھی دے دی میں نے اپنی زمینیں بیچ کر اور گاڑیاں بیچ بیچ کر اس میڈیا کو بنانے میں لگاتا رہا اور یوزر بڑھاتا رہا
لیکن پیسے کم ہو نے اور سپاؤنسر نہ ہو نے کی وجہ سے لوگوں کو خوش نہ کر سکا لیکن کچھ یوزر میرا ساتھ دیتے رہے اور پاکستان کی محبت میں صرف سوشئوآن پر کام کرتے رہے اور آہستہ آہستہ ہم کامیاب ہوتے چلے گئے
میں نے ان سب لوگوں کو اپنا ایمبیسیڈر بنا دیا اور لوگوں کو پیسے دیتا گیا ہر نئے آنے والے یوزر کو پانچ ڈالر دینا آسان کام نہی صرف ایک گھنٹے کے لیے سوشئوآن کو جوائین کرنے دیتا بہانے سے کوڈ نہی بھیجتے تھے کہ آج کا کوٹہ ختم کیونکہ پانچ ڈالر دینا اتنا آسان نہی وہ پانچ ڈالر لوگ ارن کر لیتے ہیں اور وہ پیسے یوزر کو دینے پڑتے ہیں اس طرح میں سوشل میڈیا کے زریعے لوگوں کو سوشل رسپونسیبلٹی سیکھا رہا ہوں اور اپنے پیارے پاکستان کی محبت اور اداروں کا احترام سیکھا رہا ہوں اگر کوئی ادارہ میرے ساتھ آ جاتا تو ہم اپنا سوشل میڈیا آسانی دے کھڑا کر دیتے اور فیس بک اور ٹیوٹر سے اچھا میڈیا ہوتا
ٹریفک ہمارے میڈیا پر آتی اور ہم ان کی مجبوری بن جاتے لیکن میں اکیلا لگا رہا اور بناتا رہا اور آج فیس بک سے زیادہ فیوچر سوشئوآن میں موجود ہیں اب ڈرتا ہوں اگر ٹریفک زیادہ آ گئی تو کیا کروں گا ہر مہینے پانچ سے چھ ملین تو ابھی لگ رہا ہے پھر پیسے کہاں سے آئیں گے لیکن اگر اللہ نے چاہا تو یہ سفر بھی کٹ ہی جائے گا اور ہم انشاءاللہ اپنا میڈیا کھڑا کر لیں گے جو کنٹرول ایبل ہو گا
اس کے لیے میں نے بڑے بڑے اداروں کو اپنا سوشل میڈیا دینا شروع کر دیا ہے جس کو وہ ادارہ کنٹرول کر رہا ہو گا جو سوشئوآن کے اندر چلے گا سوفٹ ویر اور مینجمنٹ اور مینٹیننس سوشئوآن کرے گا اور ہم سو بڑے اداروں کو فری سوفٹ وئر دے رہے ہیں اور ہر طرف ہمارا اپنا سوشل نیٹ ورک چل رہا ہو گا اور ہم شام آٹھ بجے سے لے کر رات گئے تک پاکستان اور ادارے کے خلاف لائیو گالیاں دیتے ہوئے لوگ نہی دیکھیں گے انشاءاللہ ہم کنٹرول کر لیں گے اگر گورنمنٹ میری بات سمجھ گئی تو ہم سائبر وار جیت جائیں گے اگر ہم فیس بک ٹیوٹر اور یو ٹیوب پر انحصار کرتے رہے تو ہم یہ جنگ ہار جائیں گے میری بات سمجھو یار اس سیکٹر کو میرے حوالے کر دو میں ایک سال میں پاکستان کو ایسا سوشل میڈیا دے دوں گا کہ آپ ناقابل تسخیر ہو جائیں گے ہم ہر شہر اور ہر کمیونٹی کو اس کا اپنا سوشل میڈیا دیں گے جو سوشئوآن کے اندر چلے گا سب سے پہلے اس کمیونٹی کا بورڈ دیکھے گا اس کے بعد سوشئوآن اور اس کے بعد ادارے اس جو فالو کر رہے ہوں گے ہم بھی چائینہ کی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بہت کچھ کمائیں گے جب ٹریفک ہمارے اپنے سوشل میڈیا پر آئے گی تو لوگ اس پر اپنا سامان بیچنے آئیں گے اور پاکستان بہت زیادہ پیسہ آئ ٹی ایکسپورٹ سے کما رہا ہو گا اور پاکستان کا خوبصورت چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہمارے اپنے سوشل میڈیا سے جا رہا ہو گا
کچھ سوچو میرے پاکستانیو میرا ساتھ دو اس بہترین مفاد میں ہم اپنی نیو جنریشن کو اچھا اور صاف ستھرا میڈیا دے دیں