اداکارہ سروین چاولہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ سروین چاولہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بالی ووڈ میں خاموشی سے شادی کرنے کا رجحان پروان چڑھتا جارہا ہے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ خاموشی سے شادی کرنے کے بعد سب کو اس سے متعلق بتایا جب کہ گزشتہ روز ہی اداکارہ ایلیانا ڈی کروز کی خفیہ شادی سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں اور اب فلم ’ہیٹ اسٹوری ٹو‘ کی اداکارہ سروین چاولہ نے بھی خاموشی سے شادی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کی۔