ورزش کرنے اور پسینہ بہانے والے جاپانی روبوٹ

ٹوکیو: روبوٹ کی سرزمین جاپان سے یہ تازہ خبر آئی ہے کہ یہاں دنیا کے اولین ایسے روبوٹ بنائے گئے ہیں جو انسانوں کی طرح پیچیدہ ورزشیں کرتے ہیں، کھیلتے ہیں اور خود کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے پسینہ بھی بہاتے ہیں۔

ٹوکیو یونیورسٹی کے انجینئرز نے کینگورو اور کینشیرو نامی روبوٹ بنائے ہیں جو پش اپ (ڈنڈ پیلنے)، بیڈ منٹن کھیلنے اور دیگر ورزشوں کے اہل ہیں اور یہ انسان نما روبوٹ خود کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے پسینہ بھی خارج کرتے ہیں۔