امریکا کی فلسطین کو دارالحکومت کے لئے متبادل جگہ کی پیشکش

غزہ: حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطین کے دارالحکومت کےلئے متبادل جگہ کی پیشکش کی گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہورہی ہے، اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں بھی نئی سیاسی طاقت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ چاہے تو مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے ابودیس کو فلسطین کے دارالحکومت کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی چال فلسطین کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔