بیرون ملک اثاثے ؛ ایف بی آر نے 1 لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا

بیرون ملک اثاثے ؛ ایف بی آر نے 1 لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت فسکل پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے فسکل پالیسی بورڈ کو سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے کی توثیق اور ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن پلان کے مسودے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، اور بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی 4 ہزار 691 غیر ظاہر شُدہ جائیدادوں کا بھی پتہ چل گیا ہے۔...