
کراچی: پاکستان میں ٹریکر سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے اسکول کے بچوں کی سائبر نگرانی کے لیے خصوصی ٹریکنگ سلوشن متعارف کرادیا ہے۔
6 Years agoکراچی: پاکستان میں ٹریکر سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے اسکول کے بچوں کی سائبر نگرانی کے لیے خصوصی ٹریکنگ سلوشن متعارف کرادیا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے گھر سے اسکول کی وین اور وین کے ذریعے اسکول تک پہنچنے اور کلاس روم تک پہنچ جانے کی آن لائن نگرانی کرسکتے ہیں۔ ٹریکر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سرور علی خان نے بتایا کہ اسکول کے بچوں کی سیکیورٹی کے لیے آر ایف آئی ڈی ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی آئی ڈی تیار کی گئی ہے جس کی مدد سے بچوں کی نقل و حرکت پر پل پل نظر رکھنا ممکن ہوگا اور والدین گھر یا دفاتر میں بیٹھے بیٹھے اپنے موبائل فون کے ذریعے بچوں کی لوکیشن پر نظر رکھ سکیں گے۔
انھوں نے خاندان کے افراد کو آپس میں رابطے کی سہولت کے لیے نئی متعارف کردہ ایپلی کیشن’’ ٹریک می‘‘ کے بارے میں بتایا کہ اس سے فرد کے مقام کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اس خصوصیت کی وجہ سے صارفین نے اس ایپلی کیشنز کو بہت پسند کیا ہے اور اب ان کی تعداد 4 ماہ میں 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور یہ صارفین پاکستان کے علاوہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں بھی ہیں۔ ایپلی کیشن کی ایک خصوصیت ڈرائیور کی تھکاوٹ کی نگرانی ہے، ڈرائیور کی سمت سے تبدیلی اور سیل فون کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم ہوتی ہیں۔ اسی طرح ڈرائیور کی دیگر حرکات جیسے جماہی لینا، سیٹ بیلٹ باندھنا، تمباکو نوشی، کوورنگ اور غلطیاں سب شامل ہیں۔