موباہل فون کی مدد سے HIV ٹیسٹ

یونیورسٹی آف سرے کے ماہرین نے یونیورسٹی کالج لندن، افریقا ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(جنوبی افریقا)، او جے -بائیو(نیوکاسل)، کیو وی ہولڈنگز(نیدرلینڈز)اور جاپان ریڈیو کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مل کرسمارٹ فونز میں موجود ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک موبائل ٹسٹ ڈویلپ کیا ہے ، جس سے ڈاکٹر صرف 10 سیکنڈ میں کسی بھی شخص میں ایچ آئی وی کی موجودگی کا پتا چلا سکتے ہیں۔


اس ٹسٹ کا اعلان سائنٹیفک رپورٹس میں کیا گیا۔ اس ٹسٹ میں سرفس ایکوئسٹک ویو(surface acoustic wave) یا SAW بائیو چپ استعمال کی جاتی ہیں



یہ مائیکروالیکٹرونکس سے متعلقہ پرزہ ہے جو سمارٹ فونز میں پایا جاتا ہے۔
ایچ آئی وی کی تشخیص اگر جلدی ہو جائے تو اسے پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ اس وقت ایچ آئی وی کی تشخیص کے جو طریقے ہیں، اُن میں پیچیدہ آلات استعمال کیے جاتے ہیں اور ٹسٹ کا رزلٹ بھی بہت تاخیر آتا ہے۔


اس تحقیق کے بعد کنزیومر الیکٹرونکس کی مدد سے ٹسٹ کے دورانیے میں کمی ہوگی، مریض کو موقع پر زندگی بچانے کے لے ٹریٹمنٹ فراہم کیا جا سکے گا اور وباؤں کو پھیلنے سے روکا جا سکے گا۔اگر تشخیص جلد ہو جائے تو متوقع زندگی 10 سال تک بڑھ جائے گی، بچوں میں اموات کی شرح 76 فیصد کم ہو جائے گی اور حاملہ خواتین کے مرض بچے میں منتقل نہیں ہونگے۔