کاش میں پاکستان میں پیدا ہوتا : سونونگ

اپنے حقیقت پسند بیانات سے خبروں میں رہنے والے بھارتی گلوکار سونو نگم کے ایک اور بیان میں انڈیا کے طول و عرض میں طوفان بپا کر دیا ہے۔ اس بار سونو نگم نے انڈیا میں گلوکاروں کے ساتھ ہونے والے برے سلوک کیخلاف آواز اٹھائی اور ساتھ ہی کچھ ایسا کہہ گئے جو بھارتیوں کو قطعا پسند نہیں آیا۔

سونو نگم نے ایک بیان میں کہا کہ انڈیامیں گلوکاروں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے اور گلوکاروں کو گانا گانے کیلئے میوزک کمپنیوں کو پیسے دینے پڑتے ہیں لیکن پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا اور ان سے کوئی بھی فیس نہیں لی جاتی۔

سونو نگم نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار ظاہر کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ کاش وہ انڈیا میں نہیں بلکہ پاکستان میں پیدا ہوئے ہوتے۔ یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں چھائے ہوئے ہیں اور کوئی ایسی فلم نہیں جس میں کسی پاکستانی گلوکار کا کوئی گانا شامل نہ ہو۔