سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے بھارت کو کرارا جواب,پاک فوج نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا، بھارتی ڈرون سرحد بھی پار نہ کر سکا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری2019ء) پاک فوج نے بھارتی فوج پر کرارا وار کر ڈالا۔سرجیکل اسٹرائیک کے شوشے چھوڑنے والے بھارت کے جاسوس ڈرون کو بھارت کی حدود میں مار گرایا۔تفصیلات کے مطابق پاک آرمی نے بھارتی فوج کو سبق سکھا دیا۔سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کرنے والی بھارتی فوج کا جاسوس ڈرون پاکستان کی سرحد بھی پار نہ کر سکا۔بھارت کا جوسوس ڈرون باغ سیکٹر کی حدود میں مار گرایا گیا۔

جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول پار کر کے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کے ڈرون کو لائن آف کنٹرول سے پار ہی مار گرایا اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔بھارتی ڈرون ایل او سی کے ساتھ باغ سیکٹرمیں گرایا گیا۔کسی بھارتی ڈرون کولائن آف کنٹرول پارکرنیکی اجازت نہیں دینگے۔ س کے ساتھ ہی آئی ایس پی آر کی جانب سے ڈرون کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے 19 نومبر 2016 اور 27 اکتوبر 2017 میں بھی بھارت کی ایسی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے ڈرون مارا گرایا تھا جبکہ 2015 میں بھی ایک ڈرون کو مار گرایا جا چکا ہے۔