مراد علی شاہ کی گرفتاری۔۔۔ نیا وزیر اعلیٰ سندھ کون ہوگا؟ اعلان کر دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں وزیراعلی کی تبدیلی کی ہوا چل
پڑی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد على
شاہ کا نام نیب ریفرنس میں آنے کے بعد ان کی تبدیلی کے امکانات
ہیں۔ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی صورت میں کس کو وزیراعلیٰ
بنایا جائے گا اس مقصد کے لیے قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں ممکنہ ناموں پر
غور کیا جائے گا۔ جب کہ سعید غنی اور ناصر حسین شاہ کے نام
مضبوط امیدواروں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ کل پیپلز پارٹی
چئیرمین بلاول زرداری اور آصف زرداری کی زیر صدارت نوڈیرو
میں سی ای سی اجلاس ہو گا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے
ممکنہ ناموں پر غور کیا جائے گااس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا
گیا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک موجودہ وزیراعلیٰ
سميت سابق وزرائے اعظم، سابق وفاقی و صوبائی وزراء، اہم
ساسشخصات اور سابق و موجودہ بیورو کریٹس کے خلاف
بدعنوانی کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ متعدد کیخلاف ریفرنس
دائر کئے جا چکے ہیں۔اے پی پی " کو دستیاب دستاویزات کے
مطابق نیب نے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلا
462 ارب روپے کا ریفرنس، سابقوزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام
میمن کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی
سکینڈل میں بدعنوانی کا ریفرنس، سابق آئی جی پولیس
خیبرپختونخوا ملک نوید کے خلاف ہتھیاروں کی خریداری
سکینڈل میں بدعنوانی کا ریفرنس، سابق وفاقی سیکرٹری طارق
حيات خان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر بدعنوانی کا
ریفرنس، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سکندر عزیز کے
خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر بدعنوانی کا ریفرنس، سابق
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نوابزاده محمود زیب کے خلاف اختیارات
کے ناجائز استعمال پر بدعنوانی کا ریفرنس، سابق وزیر
خیبرپختونخوا شیراعظم کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال
پر بدعنوانی کا ریفرنس، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف
بدعنوانی کا ریفرنس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف
ای او بی آئی اور اوگرا کرپشن سکینڈل اور رینٹل پاور پراجیکٹ
12
میں بدعنوانی کے ریفرنس، سابق وزیراعظم سيّد يوسف رضا
گیلانی کے خلاف اوگرا کرپشن سکینڈل میں بدعنوانی کا ریفرنس،
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ میں
بدعنوانی کا ریفرنس، سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ
کے خلاف آشیانہ اقبال کیس میں بدعنوانی کا ریفرنس، سابق وزیر
قانون ڈاکٹر بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں
بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔