*[pakistan] - پی ایس ایل؛ اسٹیڈیمز کی بے رونقی شاہد آفریدی کو بھی کھٹکنے لگی* دبئی: آل راؤنڈرشاہد خ

*[pakistan] - پی ایس ایل؛ اسٹیڈیمز کی بے رونقی شاہد آفریدی کو بھی کھٹکنے لگی*

دبئی: آل راؤنڈرشاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے ایڈیشن سے چوتھے تک کے سفر میں پی ایس ایل ایک برانڈ اور ہماری پہچان بن چکا ہے۔

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کیلئے قومی ٹیم کو ٹیلنٹ بھی یہیں سے میسر آ رہا ہے، بلاشبہ اس کو ایک کامیاب ایونٹ قرار دیا جاسکتا ہے، میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تماشائی میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں آئیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے میدان میں آکر رونقیں بڑھانے سے اس کو مزید کامیاب بنایا جا سکے گا، پی سی بی کو بھی کوئی ایسی حکمت عملی بنانا چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسٹیڈیم کا رخ کریں، امید ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز کے دوران اسٹینڈ خالی نہیں رہیں گے، کھلاڑی بھی تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیمز میں پرفارم کرتے ہوئے زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔...